ملتان (سپورٹس ڈیسک) جمہوریہ چیک کی نمبر ایک کیرولینا پلسکووا نے امریکی سٹار کوکو وینڈیو گو کو (2)6-7 ‘4-6 سے ہرا کر پورشے ٹینس گرانپری جیت لی ہے سٹٹ گارٹ میں کھیلے گئے فائنل میں پہلے سیٹ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا تاہم دوسرے سیٹ چیک کھلاڑی چھائی رہیں اور کیریئر کا 10 واں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل نام کرنے میں کامیاب رہیں میچ کے بعد پلسکووا نے کہا کہ یہ بھی گزشتہ میچوں کی طرح ہی تھا سب میں ٹائی بریک اور سیٹ میں ایک بریک کا سامنا کرنا پڑا انہوں نے کہا کہ خسارے میں جانے کے باوجود ذہنی طور پر تیار رہنا چاہئے اور ہر پوائنٹ حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ وینڈیویگھ نے کہا کہ یہ بہت مشکل میچ تھا انہوں نے جیتنے کی ہر ممکن کوشش کی وہ اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔