لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پہلی چیف منسٹرپنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ 2018ءرفعت خان(واپڈا) نے جیت لی، فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد زویا خالد(آرمی) کو 11/5, 11/9, 11/9 سے ہرا کر پہلی چیف منسٹر پنجاب نیشنل ویمن چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ادھر انڈر 19 گرلز کے فائنل میں آمنہ فیاض (پی آئی اے) نے نور الہدی(ایس این جی پی ایل) کو 11/5, 11/8, 11/5 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل کے مہمان خصوصی نائب صدر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن ، صدر لاہور ڈویژن سکواش عمران مختار تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پنجاب سکواش شیراز سلیم، نائب صدر ایڈمن طارق فاروق رانا، کوچز محمد عاصم، محمد ارشد ،محمد عمران، ذوالفقار ، شعیب مسعود، شاہد اقبال اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ فائنل میچ کھیلنے والے زویا خالد ٹورنامنٹ میں ٹاپ سیڈ تھی جبکہ رفعت خان تھرڈ سیڈ تھی ۔ رفعت خان نے ٹاپ سیڈ زویاخالد کے خلاف زبردست کھیل پیش کیا اور ان کی ایک نہ چلنے دی اور پہلے تین سیٹ جیت کر ہی ویمن نیشنل چیمپئن شپ جیتنے کے اعزاز حاصل کیا۔ انڈر 19 فائنل میں آمنہ فیاض نے نور الہدی کو تین سیٹوں میں ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اختتامی تقریبب میں عمران مختار نے شیراز سلیم اور طارق فاروق رانا نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ رفعت خان کا کہنا تھا کہ میں نے سخت محنت کی اور ٹائٹل جیتی جس کی بہت خوشی ہے۔