میڈرڈ (صباح نیوز) سپین کے نیم خودمختار خطے کاتولونیا کے جیل میں قید 5 علیحدگی پسند رہنمائوں نے سپینی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا انتخاب جیت لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خطے کاتولونیا کے جیل میں قید 5 علیحدگی پسند رہنمائوں جن میں خطے کے سابق نائب صدر اوریل جنکیوراس اور سابق کاتولولین صدر کارلس پیوگڈیممونٹ شامل ہیں نے سپین کے انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی۔