مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 5 کھرب سے زائد فنڈز جاری

Apr 30, 2019

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر اب تک 5کھرب 36 ارب 60کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے لیے 6 کھرب 75 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کے لیے 18 ارب 22 کروڑ 98 لاکھ، سکیورٹی میں اضافے کے لیے 11 ارب 88 کروڑ، ایرا کے لیے 3 ارب 50 کروڑ، پرائم منسٹر یوتھ ہنر مند پروگرام کے لئے97 کروڑ 14 لاکھ،فاٹا کے 10 سالہ پروگرام کے تحت 10 ارب روپے، وفاقی حکومت کے خصوصی پروگرامز کے لئے 24 ارب روپے، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 13 ارب 48 کروڑ، اے جے کے بلاک کے لیے 24 ارب 12 کروڑ، این ٹی ڈی سی/ پیپکو کے لیے 10 ارب 92 کروڑ، این ایچ اے کے لیے 2 کھرب 8 ارب 83 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لیے 53 ارب 94کروڑ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لیے ایک کروڑ 52 لاکھ، سپارکو کے لیے15 ارب 59 کروڑ، شماریات ڈویژن کے لیے5 کروڑ 28 لاکھ، ریاستی و سرحدی امور ڈویژن کے لیے 25 ارب 56 کروڑ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے 61 کروڑ 27 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لیے 3 ارب 18 کروڑ، ریلویز ڈویژن کے لیے23 ارب 22 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لیے 4 ارب 6 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کے لیے 32 کروڑ 42 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لیے 27 کروڑ60 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لیے 26 ارب 27 کروڑ، قومی تاریخ و ورثہ ڈویژن کے لیے 9 کروڑ 50 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لیے 2 ارب 77 کروڑ ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لیے49کروڑ 10 لاکھ، نارکوٹکس ڈویژن کے لیے 5 کروڑ 25 لاکھ، میری ٹائم افیئرز کے لیے ایک ارب 27 کروڑ، لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کے لیے 23 کروڑ 95 لاکھ، داخلہ ڈویژن کے لیے 7 ارب 90 کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لیے 99 کروڑ4 لاکھ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کے لیے 33کروڑ 4 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لیے 32 کروڑ 98 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لیے 2 کروڑ 3 لاکھ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے لیے 2 ارب 68 کروڑ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 18 ارب 51 کروڑ، فنانس ڈویژن کے لیے 4 ارب 3 کروڑ 45 لاکھ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لیے2 ارب 28 کروڑ ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لیے 2 ارب 6 کروڑ 20 لاکھ، ڈیفنس ڈویژن کے لیے 19 کروڑ 20 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لیے 10 ارب 12 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لیے 70کروڑ، کابینہ ڈویژن کے لیے40 کروڑ 73 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے 8 کروڑ 75 لاکھ ، ایوی ایشن ڈویژن کے لیے ایک ارب 3کروڑ 95 لاکھ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے لیے 3 کروڑ ایک لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کردیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں