ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد، وفاقی حکومت، پی ٹی اے سے جواب طلب

Apr 30, 2019

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف توہین آمیز پوسٹ کرنے کے خلاف کیس میںوفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب کر لیا ۔فاضل عدالت نے ایڈووکیٹ عابد ساقی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کیا گیا۔ لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے والی خاتون پروفیسر سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں