پاکستان اور چینی کاروباری اداروں میں 22 ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے: شاہ محمود

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیجنگ میں ہونے والی کانفرنس سے پاکستان کیلئے شاندار نتائج برآمد ہوں گے۔ اس سال سے برآمدات میں دو ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کو چین میں اعلیٰ ترین پروٹوکول دیا گیا۔ تنفید کرنے والے کم علم لوگ ہیں۔ پاکستان اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان 22 ارب ڈالر کے دوطرفہ معاہدے ہوئے۔ اگلے چند دنوں میں صدارتی نظام، پنجاب میں تبدیلی سمیت تمام افواہیں دم توڑ دیں گی۔ علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر راج نہیں لگایا جارہا کوئی صدارتی نظام نہیں آرہا۔ صدارتی نظام کیلئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوتی ہے جس کیلئے دوتہائی اکثریت کی ضرورت ہوتی ہے۔ صدارتی نظام ممکن نہیں اس کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ 18 ویں ترمیم کو رول بیک نہیں کیا جارہا۔ چین کو زرعی مصنوعات ایکسپورٹ کرسکتے ہیں۔ چین پاکستان کو ایکسپورٹ کا مرکز بنانا چاہتا ہے۔ چین چاہتا ہے کہ پاکستان میں چیزیں تیار کرکے ایکسپورٹ کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...