اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس آج طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ کابینہ کو دورہ چین پر اعتماد میں لیں گے۔ مشیر خزانہ اور کامرس پاک چین معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ وزیر منصوبہ بندی سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بارے میں کابینہ کو آگاہ کریں گے۔ کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ کابینہ پٹرولیم اور پاور ڈویژن کو الگ الگ وزارت بنانے کا جائزہ لے گی۔ وزارتیں الگ کرنے کی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کی تھی۔ کابینہ آف شور ڈرلنگ کیلئے مشینری درآمد پر اضافی سپیشل ڈیوٹی کے استثنیٰ بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسن ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد بل اور قحط سے متعلق منصوبہ بندی کی منظوری بھی دی گئی۔