اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پرویزمشرف کی وطن واپسی کا کوئی علم نہیں صرف اخباروں میں خبریں پڑھی ہیں،امید پردنیا قائم ہے۔ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبوں کی ذمہ داری ہے،سندھ میں قیام امن کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ سے پوچھا جائے۔ پیر کو وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد پولیس لائنز کا دورہ کیاجہاں انھوں نے یادگارشہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے سکول آف انفارمیشن کا دورہ کیا۔پولیس لائنز میں پودا بھی لگایا۔اس موقع پر انکا کہنا تھاکہ پرویزمشرف کی وطن واپسی کا کوئی علم نہیں‘ صرف اخباروں میں خبریں پڑھی ہیں ۔امید پردنیا قائم ہے۔ پولیس کا اچھا کام پردے کے پیچھے رہتا ہے۔آنے والا دور پرامن اور خوشیوں کا دور ہے۔ وزیرداخلہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیرداخلہ نے فائرآرمزسیمولیٹرکا افتتاح کیا۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران دھرنوں کے سوال پر اعجاز شاہ نے کہا اللہ خیرکرے گا۔ وزیرداخلہ سابق صدرپرویزمشرف کی واپسی سے متعلق سوال گول کرگئے اور کہاکہ صرف اخبارات میں خبریں پڑھی ہیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس کا اچھا کام پردے کے پیچھے رہتا ہے۔امن کیلیے پولیس اہلکاروں نے بے مثال قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبوں کی ذمہ داری ہے۔سندھ میں قیام امن کے حوالے سے وزیر اعلی سندھ سے پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو امن و امان اور معیشت کے چیلنجز درپیش ہیں۔ حکومت کی نیت ٹھیک ہو تو کوئی مسئلہ نہیں رہتا۔
مشرف کی وطن واپسی کا علم نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد امن و امان صوبوں کی ذمہ داری ہے: اعجاز شاہ
Apr 30, 2019