گوجرہ (نوائے وقت رپورٹ)موٹر وے گوجرہ روڈ پر ٹریفک حادثہ میں سابق وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کی اہلیہ اور بیٹا فصیح الرحمن جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں ڈرائیور سمیت 3 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام نے کہا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ شہبازشریف نے بلیغ الرحمن سے تعزیت کی اور زخمی بچوں کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔