واشنگٹن(صباح نیوز) امریکا نے چین کی مخالفت کے باوجود آبنائے تائیوان میں اپنے دو جنگی بحری بیڑے پہنچادیئے۔ امریکی بحریہ کی سوینتھ فلیٹ کے ترجمان کمانڈر کلے ڈوس نے کہا ہے کہ آبنائے تائیوان میں امریکی بحری بیڑوں کی موجودگی امریکا کی آزاد اور کھلے انڈو پیسفک سڑیٹیجی پالیسی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔