اب ہمیں صاحب اور صاحبہ سے آگے نکلنا ہے‘ میجر جنرل آصف غفور

Apr 30, 2019

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) میجر جنرل آصف غفور نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا کہ کسی سیاسی سوال کا جواب نہیں تاہم بعد ازاں میڈیا کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے بعد ایک بات وہ کہہ ہی گئے کہ اب ہمیں صاحب اور صاحبہ سے آگے نکلنا ہے۔ پی ٹی ایم کی طرف سے فوجی قیادت پر الزامات اور سوشل میڈیا پر مہم پر ڈی جی آئی ایس پی آر جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہم بھارت کی فوج ہیں؟ ہمارے دلوں میں بھی سرخ خون دوڑتا ہے۔ ہم تو بول بھی نہیں رہے۔ کیا پی ٹی ایم نے اپنی ویب سائٹ پر آرمی چیف اور میری جو تصاویر لگائی وہ دیکھی ہیں۔ کیا تین دن کی جنگ میں محسن داوڑ کنٹرول لائن پر فورسز کے ساتھ کھڑا ہوا؟ قربانیاں بھی ہم نے دیں اور الزام لگاتے ہیں کہ فوج دہشت گردوں کو سپانسر کرتی ہے؟۔

مزیدخبریں