مظفرآباد (آ ئی باین پی)وفاقی وزارت داخلہ پاکستان کی جانب سے آزادکشمیر میں بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے نان آبجیکشن سرٹیفیکیٹ (این او سی)کی شرط ختم کرنے کے بعد پہلے امریکی ولاگر نے آزادکشمیر کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطا بق امریکی شہریت رکھنے والے 27 سالہ ڈریو بنسکی نے آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور اس سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع خوبصورت سیاحتی مقام پیرچناسی کا رخ کیا۔