لاہور(کلچرل رپورٹر)خوشیوں کے تہوار عید الفطر پر ڈسٹری بیوشن کلب نے شائقین کو معیاری فیملی اینٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کیلئے لالی وڈ کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’’رانگ نمبر2‘‘ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے جس کا آفیشل ٹریلر سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کامرکز بن گیا ہے ۔ دو روز قبل ریلیز کئے گئے ٹریلر کو اب تک کئی ملین افراد سوشل میڈیا پر دیکھ اور لائک کر چکے ہیں ۔فلمی حلقوں کے مطابق فلم میں لیڈ جوڑی سمیت تمام فنکار بشمول جاوید شیخ ، ثنا فخر، محمود اسلم ، شفقت چیمہ اور یشمہ گل اپنی بھرپور فارم میں نظرآرہے ہیں جبکہ فلم کا میوزک اور مکالمے ہائی لائٹ کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔