عمر اور عدنان کے ساتھ زیادتی ہوئی:کامران اکمل

Apr 30, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ اکمل برادران کی ابھی کرکٹ ختم نہیں ہوئی ہے۔ عمر اکمل اور عدنان اکمل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ ٹیم میں شامل نہ ہونے کا ہر کھلاڑی کو دکھ ہوتا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی ہے۔ سکواڈ میں شامل نہ ہونے کا دکھ اس کھلاڑی کی فیملی کو بھی ہوتا ہے جو ٹیم میں شامل نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو اپنی غلطیوں خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ عمر اکمل اور عدنان اکمل کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی۔ سلیکٹرز کو چاہیے کہ اچانک کسی کھلاڑی کو باہر نہ کریں۔ چیئرمین پی سی بی کو بھی اس بات کا نوٹس لینا چاہیے کہ جو ٹاپ پرفارمر کھلاڑی ہیں انہیں سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ عمر اکمل، وہاب ریاض اور محمد عرفان جیسے کئی کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملا۔ کامران اکمل کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مددگار ثابت ہوگا پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں ٹاپ فور میں آنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزیدخبریں