لاہور(سپورٹس رپورٹر) 26ویں مینز اور 9 ویمنز نیشنل جوڈو چیمپیئن شپ آج سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ آرمی ڈائریکٹوریٹ کے ریو اہتمام منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ہونگی۔ 4 مئی تک جاری رہنے والی چیمپیئن شپ میں ٹاپ 14 ٹیمیں حصہ لینگی جن میں کے پی، پنجاب، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان، اے جے کے، آرمی، واپڈا، ریلویز، پولیس، نیوی اور ایچ ای سی شامل ہیں۔ مردوں میں پاکستان آرمی جبکہ خواتین میں واپڈا ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرئے گی۔ چیمپیئن شپ میں دو اوورسیز پاکستانی بھی اپنے جوہر دکھانے کے لیے شریک ہونگے۔ ایشین برانز میڈلسٹ اور کامن ویلتھ گیمز کے سلور میڈلسٹ شاہ حسین بھی چیمپیئن شپ میں شرکت کرینگے۔ جاپان میں رہنے والے پاکستانی نژاد خاتون کھلاڑی آمنہ پہلی مرتبہ نیشنل چیمپیئن شپ میں شرکت کرینگی۔