لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 19 ویں قومی پاور لفٹنگ چمپئن شپ کل سے لاہور میں شروع ہوگی۔ چمپئن شپ میں پاکستان واپڈا کی ٹیم ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیموں کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ ان ٹیموں میں پاکستان پولیس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کی شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں آٹھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں 59 کلوگرام، 66 کلوگرام، 74 کلوگرام، 83 کلوگرام، 93 کلوگرام، 105 کلوگرام، 120 کلوگرام اور پلس 120 کلوگرام کے مقابلے شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (کل) بدھ کو کیا جائے گا