شعیب ملک کو ذاتی معاملہ حل کر نے کیلئے دس دن کی رخصت مل گئی

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے نجی مسائل کی وجہ سے شعیب ملک کو رخصت دیدی۔ورلڈکپ سکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فوری طور پر وطن واپس آرہے ہیں اور ان کا 10 روز میں قومی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کا امکان ہے۔ پی سی بی نے ان کے مسائل کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ملک کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، اس ضمن میں مزید کوئی بات نہیں کی جائے گی۔یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، بعد ازاں ون ڈے سیریز کا آغاز 8 مئی کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...