لاہور(نمائندہ خصوصی)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں 19 سالہ لڑکا پراسرار طور پر گھر میں جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ نجف کالونی کا رہائشی کاشف نشے کا عادی تھا جو گزشتہ روز پراسرار طور پر گھر میں مردہ پایا گیا۔ پولیس کے مطابق کاشف کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے تاہم وہ ورثاء کا کہنا ہے کہ وہ کوئی کاروائی نہیں کروانا چاہتے۔
اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں 19 سالہ لڑکا پراسرار طور پر گھر میں جاں بحق
Apr 30, 2019