لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کریم کیب سروس کے غیر اخلاقی اشتہار کے خلاف درخواست پر پی ایچ اے کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 29مئی تک جواب طلب کر لیا ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شکیل الرحمان خان نے شہباز اکمل کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ کریم کیب سروس نے شہر میں مختلف مقامات پر غیر اخلاقی الفاظ پر مبنی ہورڈنگز اور بل بورڈ لگائے، کریم کیب نے ’’اپنی شادی سے بھاگنا ہو تو کریم بائیک کرو‘‘کا سلوگن استعمال کیا، کریم کا ایڈ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 31کے منافی ہے۔
کریم کیب سروس کے غیر اخلاقی اشتہار کے خلاف درخواست پرپی ایچ اے سے جواب طلب
Apr 30, 2019