لاہور(نمائندہ خصوصی) تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں بیوی پر تشدد کرنے والے شوہر ملزم محمود نعیم کوپولیس نے گرفتار کر لیا،گزشتہ روز تھانہ فیکٹری ایریا میں متاثرہ خاتون نصرت بی بی نے اپنے خاوند کے خلاف تشدد کی درخواست جمع کروائی تھی۔فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے اسکے شوہر محمود نعیم کو گرفتار کر لیا. پولیس کے مطابق نصرت بی بی کا الزام تھا کہ شوہر ہر روز اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
بیوی پر تشدد کرنے والے کوپولیس نے گرفتار کر لیا
Apr 30, 2019