لاہور (سٹاف رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ پاک چین آزاد تجارتی معاہدہ ایم ایل ون پر دستخط سے 313 پاکستانی مصنوعات پر ڈیوٹی فری رسائی سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،معاہدے میں مقامی صنعت کو تحفظ دینے کیلئے چین کی 1700مصنوعات کو حساس لسٹ میں شامل کرنا خوش آئند اقدام ہے اس سے مقامی انڈسٹریز کو تحفظ ملے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔