لاہور(کلچرل رپورٹر)زندہ قومیں اسپیشل بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیتی ہیں،انسانیت کی خدمت ہمارا عزم ہونا چاہئے الحمراء کا پلیٹ فارم سنہری معاشرتی اقدار کے فروغ میں پیش پیش ہے،ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل اطہر علی خان نے فاؤٹین ہاؤس کے بچوں کی الحمراء آرٹ گیلری میں نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کیلئے غیر نصابی پروگرام خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،اسپیشل بچوں کی پرورش کرنا عظیم نیکی ہے،ہمیں ان بچوں کی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان کی تعلیم و تربیت دور جدید کے تقاضوں کے مطابق کرنا چاہیے جو ادارے یہ کام کررہے ہیں ،بچوں نے ملی نغمے ترانے اور ٹبیلوز پیش کئے۔اس موقع پر بچوں میں شیلڈ و دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔