پشاور سے کراچی تک ریلوے کاڈبل ٹریک بنایاجائیگا:اعجازعالم آگسٹین

Apr 30, 2019

لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے کہاہے کہ پاکستان اور چین نے آزاد تجارتی معاہدہ دوئم پر دستخط کردئیے ہیں، جس کے تحت پاکستان کو 313 مصنوعات کی برآمد پرڈیوٹی فری رسائی ملے گی جبکہ آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاکستان کے لیے تجارت کے دروازے کھل گئے ہیں اور پاکستان اور چین کے درمیان ریلوے کے معاہدے کے تحت پشاور سے کراچی تک ریلوے کا ڈبل ٹریک بنایا جائے گا نئے ٹریک پر ٹرین کی اسپیڈ کم از کم 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، منصوبے کی تکمیل سے کراچی سے پشاور کے سفر کے دورانیے میں کمی واقع ہوگی۔ان خیالات کا اظہار آج صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں تحریک انصاف کے مختلف نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کی زیر قیادت ہی پاکستان ترقی کی منزلوں کی جانب گامزن ہو سکتا ہے اور امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سب سے اہم مسئلہ کشمیر کا حل بھی بات چیت کے ذریعے حل ہو جائے گا۔

مزیدخبریں