لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کسی بھی پالیسی کا اعلان کرنے سے قبل سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے ، حکومتی سر پرستی سے مقامی سطح پر موبائل انڈسٹری کو ترقی دے کر سالانہ کروڑوں ڈالر کے ایکسپورٹ بل میں کئی گنا کمی کی جا سکتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار موبائل سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے والے بزنسمین خوشحال خان نے ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقصادی راہداری کے تحت قائم ہونے والے انڈسٹریل زونز میں موبائل انڈسٹری کے قیام پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے ۔