(ن) لیبر ونگ پنجاب کے زیر اہتما م عالمی یوم مزدوراں انتہائی جوش وجذبے سے منایا جائے گا

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ پنجاب کے زیر اہتما م عالمی یوم مزدوراں انتہائی جوش وجذبے سے منایا جائے گا ۔اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں،لیبر ونگ پنجاب کی تقریب کل یکم مئی کو صوبائی صدر سابق مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین ضلعی زکوٰۃ و عشرکمیٹی شیخوپورہ سید مشتاق حسین شاہ بخاری کی زیر صدارت دفتر نصیر آباد میں ہوگی۔مسلم لیگ کے ارکان اسمبلی مر کزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے جبکہ پنجاب بھر سے لیبر ونگ کے کارکن شریک ہونگے۔

ای پیپر دی نیشن