حکومت یکم مئی پرمزدوروں کوصحت کارڈکااجراء کرے :پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

Apr 30, 2019

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور متحدہ لیبر فیڈریشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوم مئی کے عالمی دن کے موقع پر مزدوروں کے حقوق کی فراہمی کے لیے انہیں بھی صحت کارڈ کا اجراء کرے ۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور متحدہ لیبر فیڈریشن کے رہنمائوں پروفیسر ڈاکٹر اشرف نظامی ، محمدیعقوب، ڈاکٹر ملک شاہد شوکت، ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، ، ڈاکٹر تنویر انور، ڈاکٹرارم شہزادی، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر بشریٰ حق، ڈاکٹر نادر خان اور مزدور رہنمائوں حنیف رامے، محمد اکبر، نذیر شہزاد اور الطاف بلوچ نے یوم مئی کے عالمی دن کے موقع پر ایک مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ ریٹائرڈ مزدوروں جن کو سوشل سیکیورٹی کے فرسودہ قوانین کے مطابق نوکری سے فراغت کے بعد علاج ومعالجہ کی سہولتوں کے فراہی منسوخ کر دی جاتی ہیں ۔

مزیدخبریں