لاہور(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور وبلدیات راجہ بشارت سے پنجاب اسمبلی میں آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ مالکان فیڈریشن کے وفد نے ملاقات کی۔وفد کے سربراہ ملک ندیم حسین نے لاہور کے ٹرانسپورٹرزاور بس اڈوں کو درپیش مسائل پیش کیے۔انہوں نے لاری اڈابادامی باغ کواپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے لاری اڈوں سے سالانہ 89 کروڑ روپے کی آمدن ہوتی ہے لیکن وہ اڈوں کی تعمیر و ترقی پر خرچ نہیں کی جاتی لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس رقم کو اڈوں پر خرچ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا خصوصی آڈٹ بھی کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ لاری اڈا بادامی باغ کے سیوریج سسٹم کو بہتر کرنے کے علاوہ یہاں دیگر ترقیاتی کام بھی کرانے کا حکم دیا جائے۔انہوں نے اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے مزید شیڈ تعمیرکیے جائیں۔وزیر قانون و بلدیات نے وفد کی جانب سے پیش کردہ مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔
لاری اڈہ لاہورسے سالانہ 89کروڑ روپے کی آمدن ہوتی ہے:راجہ بشارت
Apr 30, 2019