پنجاب حکومت جلدبازی میں غلط روایات ڈالنے کی کوشش کررہی ہے:عظمیٰ زاہدبخاری

Apr 30, 2019

لاہور( لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ ن کی رہنماعظمیٰ زاہدبخاری نے پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پرردعمل میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت جلد بازی میں غلط روایات ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔نیا بلدیاتی بل کسی صورت اسمبلی سے پاس نہیں ہونے دینگے۔پنجاب حکومت منتخب نمائندوں کے اختیارات ایڈمنسٹریٹر کو دینا چاہتی ہے۔اربوں روپے کے فنڈز ایڈمنسٹریٹر ایک سال تک استعمال کرینگے۔جن کوآئندہ بلدیاتی الیکشن میں سیاسی انجیئرنگ کیلئے استعمال کیا جائے۔بلدیاتی اداروں کو مدت پوری ہونے سے قبل تحلیل کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔

مزیدخبریں