وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند میں دریائے سوات پر مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان 800 میگاواٹ کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، اس حوالے سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ انشا اللہ 2 مئی کو وزیراعظم مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔انہوں نے ڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز دینے والے افراد کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا.
وزیراعظم جمعرات کومہمندڈیم کاسنگ بنیادرکھیں گے
Apr 30, 2019 | 18:27