بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جو نائیجیریا کے دورے پر ہیں ،نائیجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف اور نیول چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران بحریہ سمیت دوطرفہ تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ بحریہ کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام خصوصاً علاقائی سمندری سکیورٹی کی نگرانی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔