واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) وائٹ ہاؤس نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم مودی بھارتی سفارتخانوں کوان فالو کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کانگریسی رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم اور صدر کو ان فالو کرنے پر مایوسی ہو ئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مودی واحد وزیراعظم تھے جس کو11اپریل تک وائٹ ہاؤس ٹوئٹرپر فالو کرتا تھا۔ امور خارجہ سے درخواست کرتا ہوں کہ معاملے کا نوٹس لے ہائوس کے اقدام کو حیران کن قرار دیدیا گیا۔