کرونا کے پھیلائو کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کا بھارتی رویہ درست نہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل

لندن،اسلام آباد (کے پی آئی ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔اپنے جاری بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاو کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرانے کا رویہ اور طریقہ کار درست نہیں ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خبردارکیا ،گمراہ کن پراپیگنڈے اور نفرت سے وباء بڑھ رہی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے واضح کیا عالمی وبا قرار دیے جانے والے کرونا وائرس سے نمٹنے اور بچنے کے لیے سب کو متحد ہونا پڑے گا۔بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے شدت اورانتہا پسند اس وقت پورے بھارت میں یہ پراپیگنڈہ کررہے ہیں کہ ملک میں کرونا پھیلنے کا سبب مسلمان ہیں جس کی وجہ سے مختلف شہروں اور علاقوں میں مسلمانوں کا بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...