سڈنی(شِنہوا) نوول کرونا وائرس کی ایک تجرباتی ویکسین کے کلینکل سے پہلے کوششوں کے دوران پتا چلا کہ یہ وائرس کے خاتمے کیلئے ایک مضبوط مدافعتی عمل کی حوصلہ افزائی کر سکتی ہے، یہ بات آسٹریلوی محققین نے بدھ کے روز کہی۔ ویکسین آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف کوئنزلینڈ نے اپنی پیٹنٹ شدہ ''مالیکولر کلامپ'' ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی ہے اور حال ہی میں چوہوں پر اس کا تجربہ کیا گیاجس میں کرونا کو نشانہ بنانے کیلئے عین درکار اینٹی باڈیز تیار کی گئیں۔
آسٹریلوی کوویڈ19ویکسین توقع سے زیادہ مدافعتی عمل کو تیز کرتی ہے، تحقیق
Apr 30, 2020