کرپٹ اور نالائق افسروں کو قبل از وقت ریٹائرڈ کرنے کیلئے رولز جاری

Apr 30, 2020

اسلام آباد (مسعود ماجد سید/ خبرنگار) بد دیانت و نا اہل سول سرونٹس سے سرکاری اداروں کو پاک کرنے کا منصوبہ تیارکرلیا گیا۔ کرپشن میں ملوث و نالائق افسران کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کیلئے رولز جاری۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے رولز جاری کردیئے۔ دستیاب دستاویزات کے مطابق سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔ وزیر اعظم نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2020 کی منظوری دی۔ رولز کے تحت سول سرونٹس کو براہِ راست ریٹائر کیا جا سکے گا۔ اطلاق ان افسروں پر بھی ہو گا جن پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا۔ رولز کا اطلاق نیب یا کسی ادارے سے پلی بارگین کرنے والوں پر بھی ہو گا۔ رولز کے تحت ریٹائر منٹ کیلئے ریٹائرمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ بورڈ گریڈ 20 و بالا براہ راست ریٹائرمنٹ کی سفارشات مجاز اتھارٹی کو بھجوائے گا۔ سفارشات مجاز اتھارٹی یعنی وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی۔ وزیراعظم گریڈ22 کے افسر کو ذاتی شنوائی کیلئے نامزد کریں گے۔ قبل از وقت رٹائرڈ افسران پنشن و مراعات کے حق دار ہوں گے۔ متاثرہ افسروں کو اپیل کا حق دیا جائے گا۔ بورڈ کے چیئرمین ایف پی ایس سی کے چیئرمین ہوں گے۔ بورڈ ممبران میں سیکرٹریزکابینہ، اسٹیبلشمنٹ، خزانہ، قانون ہوں گے۔ جس وزارت یا ڈویژن کا افسر ہوگا اسکے سیکرٹری بھی ممبر ہوں گے۔ بورڈ کے سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری ٹو ہوں گے۔ گریڈ 17سے 19 افسران کیلئے الگ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 19 بورڈ کے چیئرمین متعلقہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری ہوں گے۔ سینئر جوائنٹ سیکر ٹری یا جوائنٹ سیکر ٹری بھی چیئرمین ہو سکتے ہیں۔

مزیدخبریں