پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو‘ کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکے گا

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کردیا ہے۔ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے پی آئی اے میں لازمی خدمات ایکٹ لاگو کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایکٹ فوری طور پر نافذالعمل ہوگا اور اگلے 6 ماہ تک نافذ رہے گا جبکہ ایکٹ کا مقصد بلا تعطل پی آئی اے کی پروازوں کو یقینی بنانا ہے۔ ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی کوئی ملازم ڈیوٹی سے انکار نہیں کر سکے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...