اسلام آباد ( نامہ نگار) ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ اور سماجی کارکن فیصل ایدھی کا کرونا ٹیسٹ دوسری مرتبہ بھی مثبت آگیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق 27اپریل کو فیصل ایدھی نے دوسری مرتبہ کرونا وائرس کا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ گزشتہ روز موصول ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیصل ایدھی میں اب بھی کرونا وائرس موجود ہے۔ڈاکٹروں نے سماجی کارکن فیصل ایدھی کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ اب چند روز بعد ان کا ٹیسٹ دوبارہ کرایا جائے گا۔