لاہور (پ ر) پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کے چیف آرگنائزر محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کا دنیا کے دیگر ممالک میںپھنسے ہوئے پاکستانیوںکیلئے خصوصی فلائٹس آپریشن خوش آئند ہے۔ دوسرے ملکوں کی طرح چائنہ میں بھی چار سو کے قریب پاکستانی تاجر اس وقت لاک ڈائون میں محصور اور واپسی کے منتظر ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک چائنہ بزنس کمیونٹی کی حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ چائنہ میںپھنسے ہوئے ہمارے چار سو تاجر بھائیوں کو پاکستان واپس لایا جائے ۔
دیگر ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے فلائیٹ آپریشن چلانا خوش آئند ہے: جاویدپپو
Apr 30, 2020