زیادہ ٹیسٹ کر کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے: معید یوسف

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان نے افغان سرحد مرحلہ وار کھولنے اور وہاں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان سے بیرون ملک پروازوں پر کوئی پابندی نہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات کی شرح 2 اعشاریہ 1فیصد ہے۔ ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے سمارٹ لاک ڈائون کی طرف جائیں۔ پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں۔ جس کے بعد کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 327 تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (NCOC) کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ طورخم اور چمن بارڈر مرحلہ وار کھول رہے ہیں۔ افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کو مرحلہ وار واپس لارہے ہیں۔ پاکستان سے بیرون ملک پروازوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ معید یوسف نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والے سفارت خانوں سے رابطہ کریں۔ جو بھی باہر سے ملک میں آئے گا اسے 24 گھنٹے قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکے سمارٹ لاک ڈائون کی طرف جائیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں 24 گھنٹوں میں 26 اموات ہوئیں، جس کے بعد کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 327 تک پہنچ چکی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 806 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ معید یوسف نے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 14 ہزار 827 ہے، مہلک وائرس پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں اجلاس ہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...