کرونا کے تدارک کیلئے کل بھی حاضر تھے آج بھی ہیں : شہباز شریف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے تدارک کیلئے ہم کل بھی حاضر تھے آج بھی ہیں۔ وزیراعظم کو سب سے آگے بڑھ کر لیڈر شپ دکھانی چاہئے تھی۔ عملی اقدامات کرنا انتہائی اہم ہے۔ جب صوبوں اور وفاق میں یکسوئی نہیں ہوئی تو کنفیوژن پیدا ہوگا۔ عمران خان سب کو بٹھائیں اور عوام کی خاطر آگے بڑھیں اور لیڈر شپ دکھائیں میں نے اور نواز شریف نے اٹک جیل کاٹی ہے ن لیگ کے کئی رہنماؤں نے جیلیں کاٹی ہیں۔ ہمیں قید سے کوئی خوف نہیں میرے خلاف دو سال سے واج ہنٹنگ چل رہی ہے۔ مشرف نے مجھے زبردستی باہر بھجوایا‘ میں ملک سے جانا نہیں چاہتا تھا اگر میرے پاس باہر اثاثے ہوتے تو یہاں آتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...