فیصل آباد: جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ، چچا، بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق

فیصل آباد (صباح نیوز)فیصل آباد میں جائیداد کے تنازعہ پر چچا اور بھتیجے کے مابین جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں اسلم نامی شخص نے دکان میں بیکری بنا رکھی تھی جس کی ملکیت پر اس کا اپنے چچا سے تنازعہ تھا۔چچا ارشد بیکری پر آیا ، اس دوران ان دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ سے چچا اور بھتیجا موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ بیکری ملازم وسیم ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گیا۔پولیس نے مقتول وسیم کے بھائی کی درخواست پر 3 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

ای پیپر دی نیشن