بغداد(اے پی پی) عراق کے نامزد وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے کہا ہے حکومت کی تشکیل کا بنیادی مقصد ملک میں جاری بحران پر غلبہ حاصل کرنا ہے۔ عراق کے نامزد وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ ایسی حکومت بنانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکے۔ عراقی عوام کے مفادات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور وہ ہرگز کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ مصطفی الکاظمی کی نگرانی میں تشکیل پانے والی حکومت کا ایک اہم ایجنڈا جلد از جلد عراق سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلاء کو ممکن بنانا ہے۔
کابینہ کی تشکیل سے ملک میں جاری بحرا ن سے نجات پالیں گے: نامزد عراقی وزیراعظم
Apr 30, 2020