لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے نے ایک توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ مظفر گڑھ کے علاقہ میں حکومتی امداد اور راشن نہ ملنے کی وجہ سے چھ بچوں کے باپ نے خود کشی کرلی ؟ کیا یہ بھی درست ہے کہ متوفی نذیر حسین چانڈیولاک ڈائون کی وجہ سے بے روزگار تھا؟ حکومت نے اب تک اس کیس میں کیا تحقیقات کی ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟