فکسرز کو جیل میں ڈالنے کیلئے قانون سازی کی جائے ‘ شعیب اختر کا مطالبہ

Apr 30, 2020

لاہور( اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے فکسرز کو جیل میں ڈالنے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی اور اس کی لیگل ٹیم میں اس کے لئے صلاحیت نہیں ہے ، ابھی تک فکسنگ کرنے والوں کے خلاف کریمنل ایکٹ کے تحت کارروائی کے لئے قانون سازی نہیں کروائی جاسکی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹر ویو میں شعیب اختر نے کہا کہ اگر فکسرز کو جیل بھیجنے یا جائیداد ضبط کرنے کا قانون ہو تو کھلاڑیوں کے ذہن میں ایک خوف ہوگا۔

مزیدخبریں