کراچی (اسپورٹس رپورٹر )قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یونس خان اور محمد یوسف کو اپنی آل ٹائم فیورٹ بیٹسمینوں کی جوڑی قرار دیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کی مہم سوشل میڈیا پر شروع کی گئی ہے جس میں کرکٹرز اور شائقین کرکٹ اپنی پسندیدہ کرکٹ جوڑی کے بارے میں بتائیں گے۔ سوشل میڈیا مہم کا حصہ بنتے ہوئے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یونس خان اور محمد یوسف کی جوڑی کو اپنا فیورٹ قرار دیا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ یوسف بھائی کی کلاس اور یونس بھائی کا ہار نہ ماننا مجھے بہت پسند ہے۔سوشل میڈیا مہم میں بابر نے کرکٹ فینز سے ان کے فیورٹ پلئیرز کے بارے میں بھی بتانے کو کہا ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی کی اس مہم میں کرکٹرز کے علاوہ شائقین کرکٹ بھی اپنی پسندیدہ کرکٹ جوڑی کے بارے میں بتائیں گے۔
بابر اعظم نے یونس خان اور محمد یوسف کو اپنی آل ٹائم فیورٹ بیٹسمینوں کی جوڑی قرار دیدیا
Apr 30, 2020