قصور(نمائندہ نوائے وقت )نواحی گاوں ٹھینگ کھتریاں میں گھریلوں جھگڑے پربھائی نے چھری کے وار کر کے ایک بہن کو قتل اوردوبہنوں زخمی کر دیا۔ نواحی گاوں ٹھینگ کھتریاں میں شوکت خاں کے بیٹے سہراب خاں نامی نوجوان کی اپنی اٹھار سالہ بہن پروین سے جھگڑا تو اس نے طیش میں آکر چھری کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا جب اسکی دوسری بہنیں بیس سالہ زرینہ بی بی اور بائیس سالہ سلطانہ بی بی نے اسے چھڑانے کی کوشش کی تو تو شہراب نے انہیں بھی چھری کے وار کرکے زخمی کردیا۔تینوں زخمیوں پرکو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مگر پروین بی بی ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی جبکہ سہراب خاں موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ الہ آباد مصروف کاروائی ہے۔