ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت)سابق ٹکٹ ہولڈر و رہنما تحریک انصاف رانا عمر نزیر خاں و معروف قانون دان ایڈووکیٹ رانا عامر نذیر خاں نے شہریوں سے اپیل کرتیہوئے کہا ہے کہ انتہائی ضرورت کے بغیر گھروں سے نہ نکلیں بلکہ گھروں میں رہ کر اس ماہ مقدس میں عبادات اور اللہ کے حضور توبہ استغفار کریں احتیاط کرونا وائرس سے بچاو کی بہترین تدبیر ہے ڈرنا نہیں لڑنا ہے ۔عمر نذیر نے کہا اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرونا اْس رفتار سے نہیں پھیل رہا جس شرح سے اٹلی امریکہ یا دیگر یورپی ملکوں میں رپورٹ ہو رہا ہے۔
شہری ضرورت کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں:راناعمر ‘راناعامرنذیر
Apr 30, 2020