نواب شاہ(بیورورپورٹ /عاطف ابڑو) کورونا وائرس کے مزید 6 نئے کیس سامنے آگئے، کورونا کے نئے سامنے آنے والے کیسوں کا تعلق منوآباد سے ہے، اسسٹنٹ کمشنرطارق سولنگی کے مطابق چند روز قبل کورونا وائرس سے فوت ہونے والے شخص کے اہلخانہ کے مزید ایک شخص میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورورنا وائرس سے متاثرہ جاں بحق شخص کی تدفین میں احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی گئی تھی انہوں نے کہاکہ کورورنا وائرس میں فوت ہونے والے اہل خانہ سمیت 6 پڑوسی افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، کورونا وائرس سے فوت ہونے والے 45سالہ شخص کے بعد اہلخانہ سمیت علاقے کے افراد کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے تھے۔