ایرانی طیارے مشرق وسطیٰ میں جنگجوؤں کی آمد و رفت جاری رکھے ہیں، مائیک پومپیو

Apr 30, 2020 | 10:49

ویب ڈیسک

 امریکی سیکریٹری خارجہ نے ایران پر عائد پابندیوں سے متعلق کہا کہ پابندیاں ختم کے بعد بھی ایران کو روایتی ہتھیاروں کا نظام خریدنے نہیں دیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ایران سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی طیارے مشرق وسطیٰ میں جنگجوؤں کی آمد و رفت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے ساتھ اسلحے کی فروخت پر پابندی میں توسیع کےلیے کام کریں گے، پابندیاں ختم ہونے کے بعد بھی ایران کو روایتی ہتھیاروں کا نظام خریدے نہیں دیں گے۔مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن میں جنگ بندی کی ہے، حوثی عالمگیر وبا کے خلاف کام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ووہان سے نکلنے والے وائرس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے، وہاں تک رسائی نہیں دی جارہی جہاں سے اصل میں وائرس نکلا۔امریکی سیکریٹری خارجہ نے مزید کہا کہ چین میں کئی لیب وبائی امراض کے وائرس پر کام کر رہی ہیں، یہ لیب خود نہیں جانتی ان کے پاس وبا روکنے کیلئے کتنے انتظامات ہیں۔

مزیدخبریں