ارجنٹینا کےفٹ بالر پاؤلو دیبالہ چوتھی بار کورونا کا شکار

Apr 30, 2020 | 10:54

ویب ڈیسک

 اٹلی کے معروف فٹ بالر پاؤلو دیبالہ میں چوتھی بار کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن کے فٹ بالر پاؤلو دیبالہ میں  گزشتہ چھ ہفتوں میں چوتھی بار کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ یہ جووینٹس کے لئےایک بہت بڑا دھچکا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ سیری اے نے کھلاڑیوں کو 4 مئی سے انفرادی  ٹریننگ کے دوبارہ آغاز کی اجازت دی تھی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہسپانوی پروگرام ال چییرنگیوٹو کے مطابق دیبالہ کے پچھلے چھ ہفتوں کے دوران چار ٹیسٹ ہوئے ہیں اور یہ نیا ٹیسٹ  ایک  بار پھر مثبت تھا۔  پاؤلو دیبالہ جوونٹس کی ٹیم کے ساتھی  ڈینیئل روگانی کے ساتھ  وائرس کا شکار ہونے والے اولین  فٹ بالروں میں سے ایک تھے ۔ مارچ میں دیبالہ نے سوشل میڈیا پر  یہخبر دی تھی کہ وہ اوران کی گرل فرینڈ  کورونا کا شکار ہوگئے ہیں ۔کورونا وائرس  کے باعث اٹلی  دنیا کے بدترین متاثر ممالک میں سے ایک رہا ہے جہاں  200،000 سے زیادہ افراد اس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ اب تک 27 ہزار سے زائد  افراد زندگی کی بازی ہار گئے ۔اطالوی وزیر کھیل ونسنزو سپاڈافورا  کا کہنا تھا کہ فٹ بال  سیزن کا خاتمہ کرنا آسان ہوگا اور اگر واقعی لیگ شروع ہوجاتی ہے تو یہ تدریجی عمل ہونا چاہئے۔انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا  کہ اس   سیزن  کو فورا ختم کرنا بہت آسان ہوگا اور سائنسی  کمیونٹی اس پر راضی ہوجائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ فٹ بال ہمارے ملک کے لئے ایک بہت اہم چیز ہے ، لیکن ہمیں اسے محفوظ طریقے سے کرنا چاہئے۔ یاد رکھنا جب سیری اے نہیں رکے؟ کتنی ٹیمیں  قرنطینہ  میں چلی گئیں. اطالوی فٹ بال فیڈریشن (ایف آئی جی سی)  نے ایک پروٹوکول پیش کیا  ہے جس پرغور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہم اپریل کے مہینے کے  آخر میں ہیں  ہم یہ یقینی طور پر نہیں جان سکتے ہیں کہ وائرس کیسے  پھیلا اور قواعد کا احترام کیسے کیا جائے گا، لہذا ہم نہیں جان سکتے کہ سیزن دوبارہ کب شروع ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم 18 مئی سے ٹریننگ  دوبارہ شروع کرنے پر کام کر رہے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ  فٹبال لیگز  ایک بار پھر شروع ہوں گی۔

مزیدخبریں