امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی سابقہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں سابق نائب صدر جو بائڈن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔منگل کے روز بائڈن کے ساتھ ایک وڈیو کانفرنس کے دوران ہیلری نے کہا کہ "میں اپنی آواز اُن لوگوں میں شامل کرنا چاہتی ہوں جنہوں نے اس بات کی تائید کی ہے کہ آپ ہمارے صدر ہوں۔